in

منال خان کوانجکشن سےخوفزدہ منگیترکی مددپرتنقیدکاسامنا

منال خان کوانجکشن سےخوفزدہ منگیترکی مددپرتنقیدکاسامنا

اداکار نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں انجکشن سے خوف آتا ہے اور ویکسین لگواتے ہوئے منال ان کے ساتھ بیٹھی ان کی توجہ بٹانے کی کوشش کررہی ہیں۔

احسن نے اپنی پوسٹ میں کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے ہرایک کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا۔

منال اور احسن اکثروبیشتر اپنی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہتے ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ تصویربھی سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہوئی، صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے بےتکلفانہ انداز پرلکھا کہ دونوں ایسی تصاویر سے خود تنقید کی دعوت دیتے ہیں۔

حال ہی میں سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی منال اور احسن کو تنقید کانشانہ بنایا تھا۔

منال خان نے انسٹاپرویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اوراحسن محسن اکرام گاڑی میں سیر و تفریح کررہے ہیں۔احسن کی فرمائش پرمنال مزاحیہ انداز میں بچوں کیلئے معروف گانا ” بےبی شارک ڈو ڈو ڈو ” سناتی ہیں تاہم انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی۔

حفاظتی اقدامات کونظراندازکرنے پرردعمل ظاہرکرنے والی شنیرا نے سوال اٹھایاتھا کہ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں ،کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟۔ ڈرائیونگ کرتے وقت سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں، معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔

یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PETROL

پیٹرول کی قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر

شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دے دی

شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے خاتون نے قاتل سے شادی کر کے عبرتناک موت دے دی