in

ٹرانس ماڈل واداکارہ رمل علی ”انتقاما” پی ٹی آئی میں شامل

ٹرانس ماڈل واداکارہ رمل علی ”انتقاما” پی ٹی آئی میں شامل

پاکستان کی معروف ٹرانس جینڈرماڈل اوراداکارہ رمل علی نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ۔

رمل علی کو پی ٹی آئی ویلفیئرونگ میں صنفی تفریق کے لیے کوآرڈینیٹرتعینات کیاگیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل رمل علی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، اداکارہ و ماڈل نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص نے مجھے شدید ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، وہ ایک عرصے سے مجھے پریشان کررہا تھا۔ اس دوران میں نے کئی مقامات بھی تبدیل کیے لیکن اس نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا۔

ایکسپریس ٹریبون میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق رمل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ “انتقام لینے” اوراپنی “برادری کو مضبوط بنانے” کے لیے کیا ہے۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے ، میں اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھاوں گی۔

اس حوالے سے پی ٹی آَئی سینٹرل ویلفیئر ونگ کے صدرحبیب ملک اورکزئی کاکہنا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں رمل عوامی فلاح و بہبود کے لیے سخت محنت کریں گی۔

ماڈلنگ کرنے والی رمل لالی ووڈ میں فلم ” سات دن محبت ان ” اور ” رہبرا” میں بھی کام کرچکی ہیں۔ رمل کے مطابق شوبزمیں کام جاری رکھوں گی، فی الحال کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور آنے والی دنوں میں میرے پرستار مجھے مزید ڈراموں اور فلموں میں دیکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی وزیرخارجہ کا شاہ محمودسےرابطہ،ڈینیئل پرل کیس پرگفتگو

امریکی وزیرخارجہ کا شاہ محمودسےرابطہ،ڈینیئل پرل کیس پرگفتگو

ترک اداکارہ اصلحان خاتون کے پاس پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر جلد سنانے کا اعلان کردیا

ترک اداکارہ اصلحان خاتون کے پاس پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر جلد سنانے کا اعلان کردیا