in

میگھن مارکل کا خواتین سے متعلق اینیمیٹڈ سیریز بنانے کااعلان

میگھن مارکل کا خواتین سے متعلق اینیمیٹڈ سیریز بنانے کااعلان

میگھن اور ان کے شوہر ہیری کی پروڈکشن کمپنی ‘آرچ ویل پروڈکشنز’ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے لیے میگھن مارکل ایک اینی میٹڈ فیملی سیریز بنائیں گی۔

آرچ ویل پروڈکشنز نے اپنے بیان میں بتایا کہ میگھن اس اینی میٹڈ سیریز کی ایگزیکیٹو پروڈیوسر ہوں گی اور اس سیریز کو ‘پرل’ نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اینی میٹڈ سیریز کی کہانی ایک 12 سالہ لڑکی کے ایڈوینچرز کے گرد گھومتی ہے جو تاریخ کی متعدد بااثر خواتین سے متاثر ہے۔

سیریز سے متعلق میگھن مارکل نے اپنے بیان میں کہا کہ بہت سی ہم عمر لڑکیوں کی طرح ہماری سیریز کی ہیروئن پرل بھی خود کو دریافت کرنے کے سفر پر گامزن ہے اور اپنی زندگی میں در پیش روز مرّہ کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ نیٹ فلکس کے پاور ہاؤس پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری میں آرچوئیل پروڈکشن اور شاندار پروڈیوسرز مل کر ایک انیمیٹڈ سیریز بنائیں گے جو تاریخ کی غیر معمولی خواتین کی حوصلہ افزائی کرے گی۔‘



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پٹرول 5 روپے 40 پیسے مہنگا لیکن ایل پی جی کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟ پاکستانیوں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے

پٹرول 5 روپے 40 پیسے مہنگا لیکن ایل پی جی کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟ پاکستانیوں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان 100 انڈکس میں کتنا اضافہ ہوا؟ آپ بھی جانیں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان 100 انڈکس میں کتنا اضافہ ہوا؟ آپ بھی جانیں