in

بالی ووڈ اداکاروں کا ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیکن اپنے باڈی گارڈز کو  کتنی رقم دیتے ہیں؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

بالی ووڈ اداکاروں کا ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیکن اپنے باڈی گارڈز کو  کتنی رقم دیتے ہیں؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

بالی ووڈ اداکاروں کا ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیکن اپنے باڈی گارڈز کو  …

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سٹارز فلموں کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں اور اکثر اپنے ساتھ باڈی گارڈز بھی رکھتے ہیں لیکن  یہ فنکار اپنے باڈی گارڈز کو کتنا معاوضہ دیتے ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے۔

سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا

سلمان خان سے محبت کرنے والے ان کے باڈی گارڈ شیرا کو بھی ضرور جانتے ہوں گے۔ شیرا نا صرف سلومیاں کا محافظ ہے بلکہ ان کے گھر کے ایک فرد کی طرح ہے۔ سلمان خان چاہے کسی شوٹنگ پر جائیں یا کہیں اور شیرا ہمیشہ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ شیرا نے سلمان خان کے جیل کے دنوں میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑاتھا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان شیرا کو اپنی حفاظت کرنے کا سالانہ ایک سے دو کروڑ معاوضہ دیتے  ہیں۔

شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ روی سنگھ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا محافظ روی سنگھ  بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے محافظوں میں شامل ہے۔ روی سنگھ بھی سائے کی طرح  ہر وقت شاہ رخ خان کے ساتھ رہتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  شاہ رخ خان روی سنگھ کو سالانہ 2 سے 3 کروڑ معاوضہ دیتے ہیں۔

اکشے کمار کا باڈی گارڈ شریسے

اکشے کمار کا شمار بھی بالی ووڈ کے سپراسٹارز میں ہوتا ہے جو ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ اکشے کمار کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو انہیں ہر جگہ فالو کرتے ہیں۔ اکشے کمار کے باڈی گارڈ کا نام شریسے تھیلے ہے جو ان کے ساتھ ان کے بیٹے آرو  کی بھی حفاظت پر مامور ہے۔ شیریسے کو اکشے کمار کی حفاظت کے لیے سالانہ ایک سے دو کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

عامر خان کا باڈی گارڈ یووراج گھورپڑے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے محافظ کا نام یووراج گھورپڑے ہے جو ہر جگہ عامر خان کے ساتھ نظر آتا ہے اور ان کی حفاظت پر مامور ہے۔ عامر خان اپنے باڈی گارڈ کو ایک سے ڈھائی کروڑ روپے سالانہ معاوضہ دیتے ہیں۔

امیتابھ بچن کا باڈی گارڈ جتیندرا شیندے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ تاہم انہیں جتنی محبت ان کے مداحوں سے ملتی ہے وہیں ہر وقت یہ خطرہ بھی بنا رہتا ہے کہ کہیں ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آجائے۔ اسی لیے بالی ووڈ کےشہنشاہ اپنے ساتھ محافظ بھی ضرور رکھتے ہیں۔امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ کا نام جتیندرا شیندے ہے جو ہر جگہ سائے کی طرح بگ بی کے ساتھ رہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اپنے محافظ کو سالانہ 90 لاکھ سے 2 کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تبدیلی آ گئی حکومت نے پٹرول اتنا مہنگا کر دیا کہ جان کر شہریوں کی چیخیں نکل جائیں گی 

تبدیلی آ گئی حکومت نے پٹرول اتنا مہنگا کر دیا کہ جان کر شہریوں کی چیخیں نکل جائیں گی 

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا