in

بھارت کے پنجابی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے جاں بحق لاش مل گئی

بھارت کے پنجابی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے جاں بحق لاش مل گئی

بھارت کے پنجابی گلوکار جھیل میں ڈوبنے سے جاں بحق ، لاش مل گئی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی پنجابی گلوکار منمیت سنگھ کی لاش ہماچل پردیش کے کانگرا علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منمیت سنگھ پنجاب کے مشہور صوفی سائیں بردران کے گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ منیمت سنگھ اپنے دوستوں کے ہمراہ ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا کے علاقے کانگرا میں ٹریکنگ پر گئے تھے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہاں آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث گلوکار کا پیر پھسل گیا اور وہ جھیل میں گرپڑے اور پانی میں ڈوبنے سے گلوکار کی موت واقع ہوگئی۔

 منمیت سنگھ کی لاش منگل کی شام کو دریافت ہوئی ہے اور اب انہیں ان کے آبائی شہر امرتسر لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ایک سینئر پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل گلوکار منمیت سنگھ کی گمشدگی کی رپورٹ کانگرا پولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔ گلوکار منمیت سنگھ کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال بھیجا گیا تھا بعد ازاں اسے ان کی فیملی کے حوالے کردیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آزادکشمیرکی انتخابی مہم،پاکستان مسلم لیگ نون کےبیانیےمیں اختلافات

آزادکشمیرکی انتخابی مہم،پاکستان مسلم لیگ نون کےبیانیےمیں اختلافات

دھاندلی کاشور اصل میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کی ہارہے، مرادسعید

دھاندلی کاشور اصل میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کی ہارہے، مرادسعید