in

شگفتہ علی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ مالی بحران کا شکار

شگفتہ علی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ مالی بحران کا شکار

شگفتہ علی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ مالی بحران کا شکار

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ شگفتہ علی کے بعد سینیئر بھارتی اداکارہ سویتا بجاج بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی ہیں،خیال رہے کہ سویتا بجاج سے قبل بھارتی ادااکارہ شگفتہ علی بھی مالی امداد کی اپیل کرچکی ہیں جن کی مدد کے لیے ہدایت کار روہت شیٹی سامنے آئے تھے۔

سینیئر بھارتی اداکارہ سویتا بجاج تین ماہ قبل کورونا سے متاثر ہونے کے باعث 22 دن تک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جبکہ حالیہ دنوں میں انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی جمع کی گئی تمام رقم ان کی صحت پر خرچ ہوچکی ہے اور اب انہیں نہیں معلوم وہ کس طرح زندگی کی گاڑی کو دھکا دیں گی۔

سویتا بجاج کا کہنا تھا کہ چند سال قبل  ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر  مقامی ہسپتال میں ان کا علاج  جاری تھا جس پر رائٹرز ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ اور ٹی وی ایسوسی ایشن نے 50 ہزار روپے کی مدد کی تھی۔79 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ اتنے سال کام کرنے کے بعد بھی ان کے پاس رہائش کے لیے ذاتی گھر نہیں ہے، وہ ایک کمرے کے کرائے کے گھر میں رہتی ہیں اور چاہتی ہیں ممبئی میں ان جیسے اداکاروں کے لیے  اولڈ ایج ہوم تعمیر کیا جائے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راولپنڈی:دوگروپوں کی فائرنگ میں 3افراد جاں بحق

راولپنڈی:دوگروپوں کی فائرنگ میں 3افراد جاں بحق

کراچی:کےایم سی انکروچمنٹ کی ٹیم کی جوبلی مارکیٹ گرانےکی تیاری مکمل

کراچی:کےایم سی انکروچمنٹ کی ٹیم کی جوبلی مارکیٹ گرانےکی تیاری مکمل