in

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری 

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری 

غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر قانونی اسقاط حمل جیسے اہم ترین موضوع پربنائی گئی ویب سیریز ’دائی ‘ کا پرومو اردو فلیکس پر جاری کردیا گیا ۔پرومو میں دکھا یا گیا ہے کہ اداکارہ فریحہ الطاف دائی (باجی )کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔دائی غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کی ماہر ہے اور وہ ایک بے رحم عورت ہے جو کہ تکلیف دہ طریقے سے یہ غیر قانونی دھندہ کرتی ہے اور اس عمل کے دوران اس پر قتل کا الزام بھی ہوتا ہے ۔ویب سیریز کو کرائم تھرلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں آنے والا سین توجہ کو اپنی جانب مبذول کرتا ہے ۔

دائی کے ایگزیکٹوپروڈیوسر فرحان گوہر ،پرڈیوسر نعمان خان ،ڈائریکٹر فرخ فیاض اور مصنف سید محمد احمد ہیں جبکہ کاسٹ میں فریحہ الطاف ،سہیل سمیر، سبحان اعوان ،نمرہ شاہد ،اسفند یار ،محسن اعجاز ،زارا اور راجا شاہد شامل ہیں۔یہ ویب سریز جلد ہی اردو فلیکس پردکھائی جائے گی جو کہ ایپل ایپ سٹور،گوگل پلے ،روکو ٹی وی اور انڈرائیڈ ٹی وی پر دستیاب ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرومو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن لیگ نےکوئی ریکارڈچھوڑا نہیں، ہم نےاپنا جلایا نہیں، عثمان ڈار

ن لیگ نےکوئی ریکارڈچھوڑا نہیں، ہم نےاپنا جلایا نہیں، عثمان ڈار

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 5.2فیصد، مزید47 اموات