in

گلوکار جسٹن بیبر کی اپنی بیوی پر چلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

گلوکار جسٹن بیبر کی اپنی بیوی پر چلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

گلوکار جسٹن بیبر کی اپنی بیوی پر چلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر ہنگامہ برپا …

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے انتہائی کم عمری میں عالمی سطح پر بے مثال شہرت پائی۔گزشتہ روز ان کی اپنی بیوی پر مبینہ طور پر چیخنے چلانے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

 میل آن لائن کے مطابق 26سالہ جسٹن نے گزشتہ روز لاس اینجلس کے ایکس ایس نائٹ کلب میں پرفارم کیا تھا۔ یہ ویڈیو اسی جگہ بنائی گئی تھی۔ جسٹن اپنی اہلیہ کے ہمراہ کیسینو سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ دیگر کئی سلیبرٹیز بھی گزر رہی ہوتی ہیں۔اس دوران جسٹن دونوں ہاتھ اوپر کرکے اپنی اہلیہ ہیلے کی طرف دیکھتے ہوئے چلاتے ہیں۔ 

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین میں کی طرف سے دو آراءسامنے آ رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جسٹن واقعی ہیلے پر چلا رہے تھے تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ ہیلے پر چلا نہیں رہے تھے بلکہ اپنے انداز میں کوئی گانا گنگنا رہے تھے۔ صارفین کی اس بحث میں ایک عینی شاہد بھی کود پڑی اور اس نے کہا کہ جسٹن ہیلے پر چلا نہیں رہے تھے بلکہ وہ گانا گنگناتے ہوئے جا رہے تھے۔ 

اس عینی شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل @biebsclubhouseپر جسٹن اور ہیلے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ میں نے جسٹن کی اس ویڈیو سے کچھ ہی دیر پہلے یہ ویڈیو بنائی تھی۔ میں لوگوں سے کہتی ہوں کہ افواہیں مت پھیلایا کریں۔ جسٹن اور ہیلے اس وقت بہت خوشگوار موڈ میں تھے اور جسٹن گنگناتے ہوئے جا رہے تھے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

رنگ روڈ کیس:سابق کمشنر اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر راولپنڈی گرفتار

رنگ روڈ کیس:سابق کمشنر اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر راولپنڈی گرفتار