in

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

ممبئی  (ویب ڈیسک) میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پر اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ ممبئی میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہوچکا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کے ممبئی کے اپارٹمنٹ ’پریتھوی‘ میں بھی یہ وائرس حملہ آور ہوا ہے۔ اپارٹمنٹ میں 5 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور ان چاروں میں ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کی قسم پائی گئی ہے جس کے بعد اپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن پراشانت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار سنیل شیٹھی بھی اس اپارٹمنٹ کے اے ونگ میں رہائش پذیر ہیں تاہم کورونا کے پانچوں کیسز بی ونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث سنیل شیٹھی کی پوری فیملی محفوظ ہے جب کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی وجہ سے اپارٹمنٹ کو سیل کیا ہے۔

دوسری جانب اداکار سنیل شیٹھی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سنیل شیٹھی ان دنوں کام کے سلسلے میں ممبئی سے باہر ہیں تاہم ان کی فیملی گھر میں محفوظ ہے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:عیدالاضحٰی کی چھٹیاں کب ہونگی،سمری ارسال

اہم خبر:عیدالاضحٰی کی چھٹیاں کب ہونگی،سمری ارسال

پاک انگلینڈسیریز: تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

پاک انگلینڈسیریز: تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا