پشاور میں راج کپور حویلی کی خریداری میں مالک مکان آڑے آگیا ہے۔
پشاور میں راج کپور کی آبائی حویلی کو عجائب گھر میں تبدیلی کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تاریخی مکان کی خریداری کے لیے ڈیڑھ کروڑروپے کی پیش کش کی، تو مالک مکان نے اس رقم پر مکان دینے سے صاف انکار کردیا اور حکومت کی رقم سے کئی گنا زیادہ مانگ رکھ دی ۔
مالک مکان حالی علی قادر کا کہنا ہے کہ حویلی میں تمام لکڑی دیار کی لگی ہے پرانی بڑی بڑی اینٹوں کا استعمال ہوا ہے پانچ منزلہ پورا مکان ہے،اتنی کم قیمت پر میں حیران ہوں اگر حکومت ہمیں 2 سو کروڑ روپے دیں تو مکان دے دیں گے۔