in

سعودی عرب میں فلم پروڈکشن کے 28 منصوبوں کی تیاری

سعودی عرب میں فلم پروڈکشن کے 28 منصوبوں کی تیاری

سعودی عرب میں سنیما کی صنعت کے فروغ کی غرض سے 28 پروڈکشن کی تیاری جاری ہے جس کے لیے 4 کروڑ ریال کی فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فلم اتھارٹی نے فلموں کے فروغ کے لیے منقعدہ مقابلے میں جیتنے والے 28 افراد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد مملکت میں سنیما کی صنعت کے لیے 28 پڑوڈکشنز کی تیاری ہے۔

ان میں اسکرپٹ اور طویل و مختصر فلمیں شامل ہیں جن کے لیے 4 کروڑ ریال تک کی فنڈنگ کی جائے گی۔ دستخط کی تقریب میں وزارت ثقافت کے متعدد ذمے داران، میڈیا اور صحافت سے تعلق رکھنے شخصیات اور مملکت میں فلموں کی تیاری میں دل چسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سعودی عرب میں فلم اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ آل عیاف القحطانی نے ثقافتی منصوبوں کے لیے مستقل معاونت پر وزیر ثقافت اور فلم اتھارٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت ثقافت کے زیر انتظام فلم اتھارٹی نے مقابلے کا آغاز ستمبر 2019ء میں معیارِ زندگی پروگرام کے ضمن میں کیا تھا۔ یہ پروگرام سعودی ویژن 2030ء کی تکمیل کا حصہ ہے اور اس مقابلے کے 5 مرحلے گزر چکے ہیں۔

جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان 20 فروری 2020ء کو ہوا تھا۔ اس مقابلے کا مقصد مملکت میں فلمی صنعت کو ترقی دینا اور سنیما کے مواد کا معیار بلند کرنے کے لیے سعودی مرد و خواتین کی صلاحیتوں کو کام میں لانا ہے۔ اس طرح سعودی سنیما کی پروڈکشنز کو مختلف مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کیا جا سکے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں فیمینسٹ نہیں ہوں، اداکارہ ثروت گیلانی

میں فیمینسٹ نہیں ہوں، اداکارہ ثروت گیلانی

گجر نالے کے اطراف آپریشن میں 4ہزار مکانات مسمار ہونگے

گجر نالے کے اطراف آپریشن میں 4ہزار مکانات مسمار ہونگے