in

شاہ رخ کیساتھ فلم لیکن جب فلم رئیس میں کام کی پیشکش بارے اہلخانہ کو پتہ چلا تو ردعمل کیا تھا؟بالآخر ماہرہ خان نے سچ بتادیا

شاہ رخ کیساتھ فلم لیکن جب فلم رئیس میں کام کی پیشکش بارے اہلخانہ کو پتہ چلا تو ردعمل کیا تھا؟بالآخر ماہرہ خان نے سچ بتادیا

شاہ رخ کیساتھ فلم لیکن جب فلم ” رئیس “میں کام کی پیشکش بارے اہلخانہ کو پتہ چلا …

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ سے کیا اور   شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر پر اداکارہ کے گھر والوں کا ردعمل کیا تھا،اب  انہوں نے خودہی بتا دیا ہے۔

 ایک فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں تاہم میری خواہش پوری ہونے جا رہی ہے، جب میں ڈرامہ ’ہمسفر‘ کی پروموشن کے لیے ممبئی میں تھی تب مجھے فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر کی گئی جس پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر جب گھر والوں کو اس حوالے سے بتایا تو پہلے وہ حیران رہ گئے اور بعد میں اسے جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر والوں کو میری بات پر یقین نہیں آرہا تھا، میری والدہ تو یہ سن کر ہی رو پڑی تھیں کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کروں گی۔ماہرہ خان نے کہا کہ بہت مشکل سے گھر والوں کو اس بات کا یقین دلایا، والدہ نے روتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تم نے بہت بڑا کام کیا ہے، ہمیں تم پر فخر ہے۔

فلم ’رئیس‘ 25 جنوری 2017ء کو ریلیز ہوئی۔ فلم کا گانا ’ظالما‘ کافی ہٹ ہوا۔ یوٹیوب پر اس گانے کو 27 کروڑ سے زائد مرتبہ سنا گیا اور اس پر ہزاروں کمنٹس آئے۔ فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوتہائی پاکستانی بڑھتی مہنگائی، بےروزگاری سے پریشان

دوتہائی پاکستانی بڑھتی مہنگائی، بےروزگاری سے پریشان

مہوش حیات کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

مہوش حیات کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی