in

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

معروف اداکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی معروف اداکارہ پرتوشیا پال کو سوشل میڈیا پر ریپ کی دھمکیاں ملنے کے بعد سائبر سیل نے مقدمہ درج کرلیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بنگالی ٹی وی اداکارہ پرتوشیا پال نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ سلسلہ جولائی 2020 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک اکاؤنٹ سے نازیبا پیغامات بھیجے گئے۔ انہوں نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کا منصوبہ بنایا تاہم قریبی لوگوں نے اس معاملے پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں ایک ہی شخص کی جانب سے مختلف اکاؤنٹس سے مسلسل نازیبا پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ ” میں نے اس کا اکاؤنٹ بلاک کیا تو اس نے نیا اکاؤنٹ بنا کر میری ہی ایڈٹ شدہ فحش تصاویر بھیجنا شروع کردیں، اس کے علاوہ اس نے مجھے ریپ کی دھمکیاں بھی دیں، میں اب تک اس شخص کے 30 اکاؤنٹس بلاک کر چکی ہوں لیکن وہ 31 ویں اکاؤنٹ کے ساتھ پھر مجھے دھمکیاں دے رہا ہے۔”

کولکتہ پولیس کے سائبر سیل نے اداکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

42 سالہ محبوبہ کے منہ موڑنے پر ناکام عاشق نے اس کا گلا کاٹ دیا

42 سالہ محبوبہ کے منہ موڑنے پر ناکام عاشق نے اس کا گلا کاٹ دیا

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 3.84فیصد ،15مزید اموات

اہم خبر: کروناکیسز کی شرح 3.84فیصد ،15مزید اموات