in

معروف اداکار ہ صبو ر علی نے ڈرامے میں بولڈ سین کرنے پر وضاحت پیش کردی

معروف اداکار ہ صبو ر علی نے ڈرامے میں بولڈ سین کرنے پر وضاحت پیش کردی

معروف اداکار ہ صبو ر علی نے ڈرامے میں بولڈ سین کرنے پر وضاحت پیش کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معروف اداکارہ صبو ر علی نے کہا ہے کہ مجھے بولڈ سین کرتے ہوئے بہت مشکلات پیش آتی ہیں، میں ڈرتی ہوں کہ کہیں کچھ غلط نہ کردوں یا حد سے نہ بڑھ جاوں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبو ر علی نے گزشتہ دنوں ایک نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ڈرامے میں بولڈ سین کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

صبور علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے ڈرامے کی شوٹنگ ہورہی تھی تو اس وقت اداکار علی عباس اور میں بولڈ سین کے خلاف تھے لیکن فیصلہ ہمارا نہیں بلکہ ہدایتکار کا ہوتا ہے۔ہم یہ سوچتے تھے کہ کیمرے میں کیسے آرہے ہوں گے اور ہم دونوں ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوتے تھے کہ ہم سے کہیں کچھ زیادہ تو نہیں ہوگیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال ایسی ہوتی تھی کہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ اپنے سین کو کس طرح کیمرے میں پیش کریں۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مانی نے حرا مانی کی منگنی تڑوا کر شادی کا اعتراف کرلیا

مانی نے حرا مانی کی منگنی تڑوا کر شادی کا اعتراف کرلیا

Neglaria_1

کراچی میں نیگلیریا سے نیورو سرجن انتقال کرگئے