in

شہرہ آفاق فلم سیریز ’پائیریٹس آف کیریبین‘ کے اداکار اصل زندگی میں کیا کر رہے ہیں؟ دلچسپ تفصیلات

شہرہ آفاق فلم سیریز ’پائیریٹس آف کیریبین‘ کے اداکار اصل زندگی میں کیا کر رہے ہیں؟ دلچسپ تفصیلات

شہرہ آفاق فلم سیریز ’پائیریٹس آف کیریبین‘ کے اداکار اصل زندگی میں کیا کر …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 9جولائی کے روز ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز ’پائیریٹس آف کیریبین‘ کی 18ویں سالگرہ تھی۔ اس سیریز کی پہلی فلم ’دی کرس آف دی بلیک پرل‘ 9جولائی 2003ءکو ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابیوں کے ایسے جھنڈے گاڑے کہ یہ فلم تاریخ کی 14ویں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی۔ اس فلم کی کامیابی سے ’دی میگابکس پائیریٹ‘ کے نام سے ایک فرنچائز کی بنیاد پڑی جس نے ان سالوں میں اس سیریز کی اگلی 4فلمیں بنائیں اور اب تک عالمی سطح پر ساڑھے 4ارب ڈالر کما چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری کی عالمی تاریخ میں آج تک جن فلموں یا سیریز نے سب سے زیادہ کمایا، ان میں پائریٹس آف کیریبین سیریز 14ویں نمبر پر ہے۔ جانی ڈیپ اس فلم میں اپنے کام کے ذریعے آسکر، بی اے ایف ٹی ایز اور گولڈ گلوبز کے لیے نامزد ہوئے۔ اس فلم کی کامیابی سے ان کی قسمت کا ستارہ ایسا چمکا کہ وہ 2000ءکی دہائی کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوئے۔ 2012ءمیں ان کا نام دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا۔

اب جانی ڈیپ 69سال کے ہو چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اداکارہ امبر ہرڈ کے ساتھ شادی کی جو طلاق پر منتج ہوئی اور امبر ہرڈ کے ساتھ ان کی طویل قانونی جنگ چھڑی، نیوز گروپ نیوز پیپرز اور دی سن نے اپنے آرٹیکلز میں جانی ڈیپ کو ”اپنی بیوی پر تشدد کرنے والا آدمی“لکھا جس پر انہوں نے ان اخبارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔ 2014ءمیں جب امبر ہرڈ ابھی جانی ڈیپ کی منگیتر تھی، اس کی فحش ویڈیوز لیک ہو کر منظرعام پر آ گئیں ، جس پر اس جوڑے کو شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہونا پڑا۔ 

فلم میں کیپٹن باربوسا کا کردار نبھانے والے جیفرے رش بھی اپنے ولن کے کردار سے بہت معروف ہوئے اور اس کے بعد کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ جیفرے رش آسٹریلوی شہری ہیں اور انہیں آسٹریلیا کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھی دیا گیا ہے۔ فلم میں وِل ٹرنر کا کردار ادا کرنے والے اورلینڈو بلوم نے بھی اس فلم کی کامیابی کے بعد ’ٹرائے‘ اور کنگڈم آف ہیون جیسی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا۔ بلوم کا معروف گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ 2016ءمیں معاشقہ شروع ہوا اور 2019ءمیں دونوں نے ویلنٹائنز ڈے پر شادی کر لی۔

فلم میں الزبتھ سوان کا کردار ادا کرنے والی کیرا نائٹلے آسکر کے لیے بھی نامزد ہو چکی ہیں۔ وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی تیسری کم عمر ترین اداکارہ ہیں۔ ذاتی زندگی میں کیرا نے اس کے بعد کئی نشیب و فراز دیکھے، انہیں ایک جنسی بیماری لاحق ہوئی، جس کے ساتھ انہوں نے طویل جنگ لڑی۔ ایک وقت آیا کہ ان کا مرض ایسا بڑھ گیا کہ تین ماہ تک وہ گھرسے نہیں نکل سکی تھیں۔کیرا نے 2011ءمیں اپنے موسیقار شوہر جیمز رائٹن کے ساتھ شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ایڈی اور دلائلا ہیں، ایڈی کی پیدائش مئی 2015ءمیں اور دلائلاکی پیدائش ستمبر 2019ءکو ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء کے قوانین مرتب کر لئے

ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء کے قوانین مرتب کر لئے

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا