in

معروف بالی ووڈ ہیرو اور انکی بہن کو فراڈ کیس میں طلب کرلیا گیا

معروف بالی ووڈ ہیرو اور انکی بہن کو فراڈ کیس میں طلب کرلیا گیا

معروف بالی ووڈ ہیرو اور انکی بہن کو فراڈ کیس میں طلب کرلیا گیا

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چندی گڑھ پولیس نے بالی ووڈ ہیرو سلمان خان اور انکی بہن الویرا خان کو فراڈ کیس میں طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور انکی بہن سمیت کل سات افراد کو13 جولائی کو  طلب کیا گیا ہے۔ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔ تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں فرنچائز کھولنے کے لیے کہا،کہا گیا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔ بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

کرینہ کپور نے اپنے حمل سے متعلق کتاب ’پریگنینسی بائبل‘شائع کر دی

کرینہ کپور نے اپنے حمل سے متعلق کتاب ’پریگنینسی بائبل‘شائع کر دی