in

ارمیلا نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار پر تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

ارمیلا نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار پر تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

ارمیلا نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار پر تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

ممبئی (ویب ڈیسک) ارمیلا ماٹونکر نے بی جے پی رہنما کو دلیپ کمار کی موت سے متعلق بیان پر کھری کھری سنادی۔

دنیا بھر سے جہاں شہنشاہ جذبات کی موت پر تعزیتی پیغامات دیے جارہے ہیں وہیں انہیں شاندار فلمی کیریئر پر خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے بھی دلیپ کمار سے متعلق ہندی میں ایک ٹوئٹ کی۔

بی جے پی لیڈر کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ’’محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے فلمی دنیا میں ہندو نام رکھتے ہوئے پیسہ کمایا، کی موت سے فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس موقع پر میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

اداکارہ ارمیلا ماٹونکر نے بی جے پی لیڈر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی۔ ٹوئٹ کے جواب میں ارمیلا نے کہا ’’ آپ کو شرم آنی چاہیے‘‘۔

واضح رہے دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیشن کورٹ میں ججز گیٹ سے اسلحہ سمیت تین ملزمان گرفتار

سیشن کورٹ میں ججز گیٹ سے اسلحہ سمیت تین ملزمان گرفتار

ورلڈ بینک نے پاکستان کا 400 ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

ورلڈ بینک نے پاکستان کا 400 ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی