in

کارگل جنگ شروع ہوئی تو دلیپ کمار نے نواز شریف کو فون کرکے کیا کہا؟

کارگل جنگ شروع ہوئی تو دلیپ کمار نے نواز شریف کو فون کرکے کیا کہا؟

کارگل جنگ شروع ہوئی تو دلیپ کمار نے نواز شریف کو فون کرکے کیا کہا؟

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دلیپ کمار مرحوم پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن کے خواہاں تھے جس کیلئے انہوں نے زندگی میں کئی کوششیں کیں۔

دلیپ کمار نے پاک بھارت امن کی خاطر ہندو انتہا پسندوں کی تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا سویلین اعزاز نشانِ امتیاز وصول کیا اور کارگل کی جنگ شروع ہونے کے باوجود اسے واپس نہیں لوٹایا۔

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قریشی کے مطابق مسلمانوں اور ہندوؤں میں نفرتوں کو کم کرنے کیلئے دلیپ کمار نے دو بار پاکستان کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا۔

سابق وزیر خارجہ نے اپنی آپ بیتی ” نیدر اے ہاک، نور اے ڈوو” میں کارگل جنگ کے آغاز پر بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، دلیپ کمار اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا ہے۔

خورشید قصوری کے مطابق سنہ 1999 میں کارگل جنگ شروع ہوئی تو اٹل بہاری واجپائی کے اے ڈی سی کا فون آیا کہ واجپائی نواز شریف کے ساتھ فوری بات کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے جب بات کی تو واجپائی نے کہا کہ ایک طرف تو آپ لاہور میں گرم جوشی سے استقبال کر رہے تھے لیکن دوسری طرف آپ کی فوج کارگل میں ہماری سرزمین پر قبضہ کر رہی تھی۔ واجپائی کی اس بات پر نواز شریف نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف سے پوچھ کر بتاتے ہیں۔

اسی دوران واجپائی نے نواز شریف سے کہا کہ آپ میرے پاس بیٹھے ہوئے تیسرے شخص سے بات کیجیے جو کہ میری اور آپ کی باتیں سن رہا ہے ۔ نواز شریف نے فون کان سے لگایا تو آگے دلیپ کمار بول رہے تھے۔

دلیپ کمار نے ٹیلی فونک گفتگو میں نواز شریف سے کہا ” میاں صاحب ہمیں آپ سے یہ امید نہیں تھی کیونکہ آپ انڈیا اور پاکستان کے درمیان امن کے بہت بڑے حامی ہیں۔ میں آپ کو بتانا  چاہتا ہوں کہ جب بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے تو انڈین مسلمان اپنے آپ غیر محفوظ ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے گھروں سے بھی بار نہیں نکل سکتے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے کچھ کریں۔”

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپوزیشن حکومت کوکیوں ہٹانہیں پا رہی، رانا ثناء نےوجہ بتادی

اپوزیشن حکومت کوکیوں ہٹانہیں پا رہی، رانا ثناء نےوجہ بتادی

سیروتفریح کے لیے آئے تین نوجوان جھیل میں ڈوب گئے

سیروتفریح کے لیے آئے تین نوجوان جھیل میں ڈوب گئے