in

شادی کےبعدزیادہ آزادی سےکام کررہی ہوں، سارہ خان

شادی کےبعدزیادہ آزادی سےکام کررہی ہوں، سارہ خان

 سارہ خان نے ڈرامہ سیریل ” میرے بیوفا” میں کمزورعورت کا کرداراداکرنے کو غلطی قراردیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے بہت کوشش کی کہ کہانی کا زاویہ بدلا جاسکے لیکن میں نے پھرکبھی ایسا کردار بھی ادا نہیں کیا۔ اس ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ عورت اسی آدمی کے پاس واپس جارہی ہے جس نے اسے تکلیف پہنچائی۔

دی کرنٹ کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران شادی سے پہلے اوربعد میں کام کے حوالے سے متعلق سوال پرسارہ نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد مزید آزادانہ طور پر کام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ” جتنی آزادی اور خوشی سے میں اپنا کام اب کررہی ہوں اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں کیا تھا۔ فلک مجھے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے پوری سپورٹ اور آزادی دیتے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اورمیں چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہرعورت کو ایسا شوہردے جو چاہے کہ اس کی بیوی آگےبڑھے۔ فلک چاہتے ہیں کہ میں ترقی کروں”۔

اداکارہ نے کیریئرکے شروع کے دنوں میں کی جانے والی جدوجہد کےحوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ڈرامہ ”بڑی آپا” سائن کیا تو میں اپنے مقاصد سے متعلق واضح نہیں تھی۔ میں یہ فیصلہ ہی نہیں کرسکی تھی کہ مجھے اداکارہ بننا ہے یا اپنی تعلیم جاری رکھنی ہے”۔

سارہ نے بتایا کہ بڑی آپا کے بعد میں نے کام سے 2 سال کا وقفہ لیا اور اس دوران مجھے علم ہوا کہ میں زندگی میں کیا کرنا چاہتی تھی۔ میرے والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ وہ کرو جس کا تمہیں سب سے زیادہ شوق ہو،اور بالآخرمجھے احساس ہوا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی ہوں۔

سارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دوران تعلیم انہوں نے اسکول میں”بیوٹی فل ڈیڈلی” کے نام سے اپنا میوزک بینڈ بنارکھا تھا جس میں ان کی بہن بھی شامل تھیں لیکن یہ شوق اس حد تک نہیں تھا کہ وہ گلوکاری کو کیریئربنانے کا سوچتیں۔ پُرمزاح انداز میں سارہ نے بتایا کہ ہم اسٹیج پر پرفارم کرنے کے شوق میں پیسوں کی ادائیگی بھی کرتے تھے۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔

اداکارہ کا آن ائر ڈرامہ ”رقص بسمل ” ہے جس میں ان کے ہمراہ عمران اشرف اعوان ہیں، ہاشم ندیم کے تحریرکردہ اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں انوشے عباسی ، محمود اسلم ، جویریہ عباسی، سلیم معراج ، مومن ثاقب ، ندا ممتاز، فرقان قریشی اورگل رعنا شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے نعمان علی کون ہیں؟

ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے نعمان علی کون ہیں؟

اسٹيڈيم ميں شائقين کی آمد کی اجازت،کرکٹ بورڈکا دوبارہ حکومت سےرابطہ

اسٹيڈيم ميں شائقين کی آمد کی اجازت،کرکٹ بورڈکا دوبارہ حکومت سےرابطہ