in

دلیپ کمار کی موت کی وجہ دراصل کونسی بیماری تھی ؟ لیجنڈ اداکار کے ڈاکٹر نے بتا دیا

دلیپ کمار کی موت کی وجہ دراصل کونسی بیماری تھی ؟ لیجنڈ اداکار کے ڈاکٹر نے بتا دیا

دلیپ کمار کی موت کی وجہ دراصل کونسی بیماری تھی ؟ لیجنڈ اداکار کے ڈاکٹر نے بتا …

ممبئی (ویب ڈیسک) انتقال سے قبل ممبئی کے ہسپتال ہندوجا میں زیر علاج دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کینسر کی چوتھی سٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکار ’ایڈوانس پراسٹیٹ کینسر‘ کی چوتھی سٹیج پر تھے جس کے باعث دیگر اعضاء بھی متاثر ہوگئے تھے۔ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کا علاج پچھلے تین چار ماہ سے جاری تھا، وہ ’پراسٹیٹ کینسر‘ میں مبتلا تھے جو جسم کے دوسرے اعضاء میں پھیل چکا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق  دلیپ کمار کے گُردے بھی فیل ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں متعدد بار خون بھی چڑھایا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم نے آخری مرتبہ خون لگایا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ کچھ دنوں سے کوئی ردعمل نہیں دے رہے تھے، بلڈ پریشر بھی کم رہتا تھا جبکہ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بھی کم ہوگئی تھی۔ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی سٹیج فور کے باعث ان کے دیگر امراض کا علاج بھی مشکل ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دليپ کمارکا انتقال، پاکستان میں مختلف حلقوں کا اظہارتعزيت

دليپ کمارکا انتقال، پاکستان میں مختلف حلقوں کا اظہارتعزيت

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے والی منی اب کیسی دکھتی ہے ؟ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے والی منی اب کیسی دکھتی ہے ؟ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل