in

عامر خان کی طلاق کے بعدبھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

عامر خان کی طلاق کے بعدبھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

عامر خان کی طلاق کے بعدبھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ نے چار ماہ قبل سیاستدان بھویا بشنوئی کے ساتھ منگنی کر لی تھی، اب ان کی یہ منگنی ٹوٹنے کی خبر سامنے آ گئی ہے۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز مہرین اور بشنوئی دونوں کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ انہوں نے اپنی منگنی باہمی رضامندی کے ساتھ ختم کر دی ہے۔ دونوں کی طرف سے بتایا گیا کہ انہوں نے منگنی توڑنے کا فیصلہ باہم عدم موافقت اور روایات و اقدار کے اختلاف کے سبب کیا۔ 

مہرین پیرزادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا کہ ”ہم نے دوستانہ انداز میں منگنی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم مستقبل میں ایک دوسرے کا احترام کرتے رہیں گے تاہم میں کہنا چاہوں گی کہ آج کے بعد میرا بھویا بشنوئی، ان کے کسی فیملی ممبر یا دوست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ لوگ میری پرائیویسی کا احترام کریں گے کیونکہ یہ میرا انتہائی نجی معاملہ ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راﺅ نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ 

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنیکا سوچ رہاہوں، وزیراعظم

بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنیکا سوچ رہاہوں، وزیراعظم

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کامطالبہ

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کامطالبہ