in

بڑھتی عمر کے باوجود شادی نہ ہونے پر اداکارہ کاجول کی بہن نے انڈے فریز کرادیے

بڑھتی عمر کے باوجود شادی نہ ہونے پر اداکارہ کاجول کی بہن نے انڈے فریز کرادیے

بڑھتی عمر کے باوجود شادی نہ ہونے پر اداکارہ کاجول کی بہن نے انڈے فریز کرادیے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں اداکارہ نوتن کے بعد ان کی بیٹی کاجول نے خوب نام کمایا تاہم نوتن کی چھوٹی بیٹی تنیشا مکھرجی کچھ خاص نام نہ کما سکیں اور فلموں اور ٹی وی پر چھوٹے موٹے کردار ہی نبھاتی نظر آئیں۔ اداکارہ کاجول نے 1999 میں سپر سٹار اجے دیوگن کے ساتھ شادی کی تاہم تنیشا 43 سال کی ہونے کے باوجود بھی سنگل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تنیشا مکھرجی نے بتایا کہ جب وہ 39 برس کی ہوئیں تو انہیں ڈھلتی عمر اور بچے نہ ہونے کا احساس ہوا جس کے باعث انہوں نے اپنے انڈے فریز کرانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تھوڑی رہنمائی لینے کے بعد اپنے انڈے فریز کرادیے۔

تنیشا مکھرجی کے مطابق اس سارے پراسیس میں ان کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے جم کر کسرت کرنا شروع کی اور یہاں تک کہ سکس پیک بنالیے لیکن وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے۔

تنیشا مکھرجی کے مطابق خواتین کیلئے سکس پیکس برقرار رکھنا موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے کیونکہ چربی کی مقدار کو انتہائی کم سطح پر لے کر جانا خواتین کیلئے نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی ان کی صحت کیلئے اچھا ہے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلدیاتی اداروں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

بلدیاتی اداروں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایکشن لے لیا گیا