in

ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کی اداکارہ کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کی اداکارہ کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

ایمن سلیم نے ایکٹنگ چھوڑنے کا اعلان پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ میں اب اداکاری نہیں کروں گی، مجھے انڈسٹری سے بہت سا پیار اور احترام ملا، میں اس سے رابطے میں رہوں گی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئندہ جو بھی کام کروں گی اس سے آپ کو آگاہ کروں گی۔

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی 25 سالہ ایمن سلیم کا تعلق کراچی سے ہے، انہوں نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ فٹبال سے متعلق ایک اسپورٹس شو کی میزبانی بھی کی ہے۔

انہوں نے امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلونیہ سے مکمل کی ہے، پاکستان میں اے لیول کی تعلیم کے دوران ایک اعزاز پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ندیم ملک کا ایف آئی اےکو خبرکی سورس بتانےسے انکار

ندیم ملک کا ایف آئی اےکو خبرکی سورس بتانےسے انکار

فلپائنی فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں

فلپائنی فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں