in

میرے لیے دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہوگیا معروف بھارتی اداکارہ شگفتہ علی مالی مشکلات کا شکار امداد کی اپیل کردی

میرے لیے دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہوگیا معروف بھارتی اداکارہ شگفتہ علی مالی مشکلات کا شکار امداد کی اپیل کردی

“میرے لیے دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہوگیا” معروف بھارتی اداکارہ شگفتہ علی مالی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ شگفتہ علی نے مالی مشکلات کے باعث امداد کی اپیل کردی۔ اداکارہ کینسر کی مریضہ رہ چکی ہیں جب کہ انہیں گزشتہ چھ برس سے ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوچکا ہے۔ وہ گزشتہ چار سال سے کام نہیں کرپائیں جس کی وجہ سے ان کیلئے میڈیکل بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں 54 سالہ شگفتہ علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے بیماریوں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہیں تیسری سٹیج کا کینسر ہوا جس کے بعد ان کی سرجری اور کیمو تھراپیز ہوئیں۔ یہ بات ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پتہ کہ انہوں نے کیسے اس مرض کو شکست دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ برس سے ذیابیطس کی مریضہ ہیں ، پہلے وہ جوان تھیں تو کام کاج کرتی رہتی تھیں لیکن اب ان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور ذیابیطس کی وجہ سے وہ متعدد امراض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ گزشتہ چار برس سے انہوں نے کوئی پراجیکٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کیلئے اپنی دوائیاں خریدنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔

شگفتہ علی کی جانب سے مالی امداد کی اپیل کیے جانے پر سینما اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے آگے بڑھ کر اداکارہ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ارسا کا تربیلا سے زیادہ پانی چھوڑنے کا مطالبہ

ارسا کا تربیلا سے زیادہ پانی چھوڑنے کا مطالبہ

سندھ میں ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی چھڑانے کیلئے ایدھی ایمبولینس کا ڈرائیور اغوا کرلیا

سندھ میں ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی چھڑانے کیلئے ایدھی ایمبولینس کا ڈرائیور اغوا کرلیا