in

معروف بالی ووڈ کامیڈین راجپال یادیو نے اپنا نام تبدیل کرلیا نیا نام کیا اور کیوں رکھا؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دیں گے

معروف بالی ووڈ کامیڈین راجپال یادیو نے اپنا نام تبدیل کرلیا نیا نام کیا اور کیوں رکھا؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دیں گے

معروف بالی ووڈ کامیڈین راجپال یادیو نے اپنا نام تبدیل کرلیا، نیا نام کیا اور …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو نے فلم انڈسٹری کیلئے اپنے نام میں تبدیلی کرلی۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجپال یادیو نے کہا کہ انہوں نے اپنے باپ کے نام کو اپنے نام کا حصہ بنالیا ہے۔ ان کے والد کا نام ہمیشہ سے ان کے پاسپورٹ پر تھا لیکن اب یہ فلم سکرین پر بھی نظر آیا کرے گا۔

اداکار کے مطابق ان کا پیدائشی نام راجپال گورنگ یادیو ہے لیکن فلموں میں وہ راجپال یادیو کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے 24 سالہ کریئر میں 200 سے زائد فلمیں کرچکے ہیں لیکن کبھی ان کے باپ کا نام سکرین پر نظر نہیں آیا۔ کورونا کے دوران اب کہ دنیا ایک چھوٹے سے گاؤں میں تبدیل ہوچکی ہے تو انہوں نے بڑے پردے پر بھی اپنے والد کے نام کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اب ایک ویب سیریز اور ایک فلم میں کام کر رہے ہیں ۔ ان دونوں پراجیکٹس میں ان کا نام راجپال یادیو کی بجائے راجپال گورنگ یادیو لکھا جائے گا۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کامطالبہ

ایم کیوایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کامطالبہ

رواں سال خواتین سے زیادتی کے  کتنے فیصد مقدمات جعلی نکلے؟ اہم اعداوشمار سامنے آگئے

رواں سال خواتین سے زیادتی کے  کتنے فیصد مقدمات جعلی نکلے؟ اہم اعداوشمار سامنے آگئے