in

بھارتی فلم ہدایت کار کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی فلم ہدایت کار کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی فلم ہدایت کار کی لاش گھر سے برآمد

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی آرٹ فلموں کے ہدایت کار راجو ساپتے کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے پولیس نے خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھی آرٹ فلموں کے ہدایت کار راجو ساپتے نے گزشتہ روز اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ راجو ساپتے مہاراشٹر کے علاقے میں رہتے تھے۔  پولیس کے مطابق ہدایت کار راجو نے مبینہ طور پر لیبر یونین سے وابستہ شخص کی طرف سے مسلسل تنگ اور ہراساں کیے جانے کی وجہ اپنی جان لی۔ پولیس نے خودکشی کا کیس درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی قدم اٹھانے سے قبل راجو ساپتے نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی خودکشی کی وجہ اور اس شخص کا نام بتایا تھا جو انہیں تنگ کررہا تھا۔ سینئر پولیس انسپیکٹر ویویک موگالیکر کا کہنا ہے پولیس نے ویڈیو کلپ اور سوسائیڈ  نوٹ برآمد کرلیا ہے۔ ہم نےخودکشی کا کیس رجسٹر کرلیا ہے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ویڈیو کلپ میں راجو ساپتے کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دنوں سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ لیبر یونین سے منسلک ایک شخص انہیں مسلسل تنگ کررہا ہے اور ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس شخص نے دیگر مزدوروں کو ان کے خلاف بھڑکایا اورجان بوجھ کر کچھ مزدوروں سے  پیسوں کی ادائیگی کے معاملے پر جھوٹ بولنے کے لیے کہا جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے کام بھی نکل گیا۔ بالآخر تنگ آکر ہدایت کار راجو ساپتے نے ویڈیو ریکارڈ کی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واضح رہے کہ راجو ساپتے نے ’’امباٹ گوڈ اینڈ مانیا‘‘ اور ’’دی ونڈر بوائے‘‘  جیسی فلموں میں بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدالت سے واپس جاتے چار افراد مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک 

عدالت سے واپس جاتے چار افراد مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک 

قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کو ’ بند ر‘ کیوں کہا گیا؟ شازیہ مری نے بڑ ی وجہ بتادی

قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کو ’ بند ر‘ کیوں کہا گیا؟ شازیہ مری نے بڑ ی وجہ بتادی