in

سوتیلی بہنوں سے ان کی پیدائش کے 20 سال بعد مِلا ارجن کا انکشاف

سوتیلی بہنوں سے ان کی پیدائش کے 20 سال بعد مِلا ارجن کا انکشاف

سوتیلی بہنوں سے ان کی پیدائش کے 20 سال بعد مِلا، ارجن کا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ سٹار  ارجن کپور نے سوتیلی بہنوں اداکارہ جھانوی اور خوشی کپور سے اپنے رشتے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب بھی دو مختلف فیملیز  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کا کہنا تھا کہ اگر میں کہوں ہم ایک مکمل فیملی ہیں تو یہ سچ نہیں ہو گا، ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم جب بھی ساتھ ہوتے ہیں تو وقت کو بے حد انجوائے کرتے ہیں لیکن ہم ایک نہیں ہیں۔اداکار کا کہنا تھا اس لیے ہم اب تک پرفیکٹ نہیں ہیں، فی الحال ہم لوگ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ارجن کپور نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ جھانوی اور خوشی سے پہلی مرتبہ ان کی پیدائش کے 20 سال بعد مِلے اور اب تک وہ زندگی میں باقی رہ جانے والی کمی کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے اداکار ارجن کپور اور ان کی بہن انشولا کپور بھارتی فِلم پروڈیوسر بونی کپور اور مونا کپور کے بچے ہیں جبکہ جھانوی کپور اور خوشی کپور بونی اور سری دیوی کی بیٹیاں ہیں۔مونا کپور سال 2012 میں ارجن کی پہلی فلم عشق زادے ریلیز ہونے سے کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئی تھیں جبکہ سری دیوی کی موت جھانوی کی پہلی فلم دھڑک کی ریلیز سے قبل 2018 میں ہوئی۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ نے اکٹھے ویڈیو پیغام جاری کردیا

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ نے اکٹھے ویڈیو پیغام جاری کردیا

اداکارہ میرا کی والدہ کی طبیعت ناساز ہسپتال منتقل

اداکارہ میرا کی والدہ کی طبیعت ناساز ہسپتال منتقل