in

15 سالہ رشتہ ختم عامر خان اور کرن راﺅ کی طلاق لیکن دونوں کی محبت کی کہانی کیسے اور کہاں سے شروع ہوئی ؟ دلچسپ انکشاف 

15 سالہ رشتہ ختم عامر خان اور کرن راﺅ کی طلاق لیکن دونوں کی محبت کی کہانی کیسے اور کہاں سے شروع ہوئی ؟ دلچسپ انکشاف 

15 سالہ رشتہ ختم ،عامر خان اور کرن راﺅ کی طلاق ، لیکن دونوں کی محبت کی کہانی …

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اہلیہ کرن راﺅ نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیاہے ، ان کے فیصلے نے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیاہے تاہم ابھی تک دونوں کے الگ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن ان کی پندرہ سالہ شادی اورپریم کہانی نے انٹرنیٹ پر گردش کرنا شروع کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کے مداح اس وقت شدید دھچکے میں ہیں تاہم اب ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ ان کی محبت کی کہانی شروع کہاں سے ہوئی اور شاہی خاندان کی لڑکی کرن راﺅ کس طرح عامر خان کی زندگی میں شامل ہوئیں ۔

کرن راﺅ اور عامر خان کی محبت کی کہانی کافی دلچسپی سے بھر پور ہے ، عامر خان نے پہلی شادی ’ ’ رینا دتہ “ سے کی تھی لیکن ان کی 2002 میں طلاق ہو گئی جس کے بعد بالی ووڈ اداکار کی زندگی میں کرن راﺅ نے اینٹری ماری اور عامر خان محبت کے سمندر میں ڈوب گئے ۔ عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ سال 2001 کی بات ہے، جب میںفلم لگان کر رہا تھا، اسی دوران کرن راو سے میری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ وہ فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹروں میں سے ایک تھیں۔ اس وقت ہمارے درمیان کوئی ریلیشن نہیں تھا، لیکن رینا سے میرے طلاق کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی۔ ایک دن مجھے ان کا فون آیا اور ہم نے تقریباً آدھے گھنٹے تک بات کی۔ اس کے بعد میں نے جب فون رکھا تو مجھے احساس ہوا کہ جب بھی میں ان سے بات کرتا ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ شادی سے پہلے ہم تقریباً ڈیڑھ سال ساتھ رہے اور بعد میں شادی کا فیصلہ کیا۔

یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ کرن راﺅ 7 نومبر 1973 کو بینگلورو میں پیدا ہوئیں ، اداکارہ ادیتی راﺅ دراصل کرن راﺅ کی کزن ہیں ، عامر خان کی اہلیہ کرن راﺅ کے دادا ’ جے رامیش ور راﺅ ‘’ وانا پارتھی‘ کے راجہ تھے ، یہ حیدرآباد کے نظام کے ماتحت چلنے والی بڑی ریاست تھی ، وانا پارتھی اس وقت تیلگانہ ریاست کا ضلع ہے ۔

واضح رہے کہ عامر خان نے سال 2005 میں کرن راو سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام آزاد ہے۔ کرن راو بالی ووڈ کی ایک مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے سیکریٹ سپر اسٹار، پیپلی لائیو، دنگل، تلاش اور جانے تو یا جانے نا… جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔ لیکن، شادی کے 15 سال بعد اب دونوں نے طلاق کا اعلان کردیا ہے، جس سے دونوں کے مداح کافی مایوس ہیں۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعید غنی اور نیب کے درمیان مقابلہ جاری پی پی رہنما کا ضمانت سے انکار پیر کواحتساب بیورو میں پیش ہونے کا اعلان

سعید غنی اور نیب کے درمیان مقابلہ جاری پی پی رہنما کا ضمانت سے انکار پیر کواحتساب بیورو میں پیش ہونے کا اعلان

یہاں میرا گھر نہیں بس رہاہے اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے کوئی میرے لیے ۔۔عامر خان کی طلاق پر راکھی ساونت نے مطالبہ کر دیا 

یہاں میرا گھر نہیں بس رہاہے اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے کوئی میرے لیے ۔۔عامر خان کی طلاق پر راکھی ساونت نے مطالبہ کر دیا