in

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے تحقیقات کیلئے بلا لیا انتہائی سنگین الزام لگ گیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے تحقیقات کیلئے بلا لیا انتہائی سنگین الزام لگ گیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے تحقیقات کیلئے بلا لیا ، …

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ممبئی یونٹ نے اداکارہ یامی گوتم کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کرلیا ہے، اداکارہ کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 جولائی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔رپورٹس کے مطابق ای ڈی کے ایک سینئر حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یامی گوتم کے بینک اکاو¿نٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانسزیکشن کی گئی ہے، یامی گوتم نے حکام کو نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانسزیکشن کا سراغ لگا لیا۔ سینئر حکام کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یامی گوتم کا بینک اکاو¿نٹ دیگر مشکوک اکاو¿نٹس سے منسلک ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں یامی گوتم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے لکھاری و ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی ہے۔ یامی گوتم نے ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شائستہ لودھی نے جب اپنی مداح کو ڈانٹ دیا تو اس نے کیا کیا ؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

شائستہ لودھی نے جب اپنی مداح کو ڈانٹ دیا تو اس نے کیا کیا ؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ