in

میرے خلاف مسلسل ویڈیوز بنائی جارہی ہیں، سابقہ اداکارہ دلبرداشتہ

میرے خلاف مسلسل ویڈیوز بنائی جارہی ہیں، سابقہ اداکارہ دلبرداشتہ

سابقہ اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ ان کے ماضی کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل ان کے خلاف ویڈیوز بنائی جارہی ہیں ۔

ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نےبتایا کہ کچھ لوگ کچھ دنوں سے ان کے خلاف منفی ویڈیوز بنا رہے ہیں لیکن وہ برداشت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے میرے ماضی کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو بنائی ہے اور اس کے بارے میں بالکل فضول گفتگو کی جارہی ہے۔

ثناء خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ جب ایک شخص نے توبہ کرلی ہو تو اسے اس بارے میں احساس دلانا گناہ ہے میں ابھی بہت دلبرداشتہ ہوں۔

ثناء خان نے اپنی پوسٹ میں مزیدلکھا میں اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتی کیونکہ میں اس کے ساتھ وہ نہیں کرنا چاہتی جو اس نے میرے ساتھ کیا لیکن یہ بہت بری بات ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر آپ کسی کی مدد نہیں کرسکتے ہیں تو خاموش رہیں، کسی کو بھی اس طرح کے بے رحمانہ اور سخت تبصرے کے ذریعے ڈپریشن میں نہ ڈالیں کہ وہ شخص ایک بار پھر اپنے ماضی کو لے کر شرمندگی محسوس کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات آپ توبہ کرتے ہیں لیکن مجھ جیسے کئی لوگ ہیں جو کبھی کبھی یہ سوچتے ہیں کہ کاش میں وقت میں واپس جاؤں اور کچھ چیزیں تبدیل کر سکوں، براہ کرم اچھا بنیں اور لوگوں کو وقت کے ساتھ بدلنے دیں۔

واضح رہے کہ دینِ اسلام کی خاطر ثنا خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، جبکہ اس کے بعد وہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سال2020ء میں کس کمپنی کے اسمارٹ فون زیادہ فروخت ہوئے؟

سال2020ء میں کس کمپنی کے اسمارٹ فون زیادہ فروخت ہوئے؟

سیالکوٹ میں بااثر افراد کا لوہے کے راڈ سے خواجہ سرا پر تشدد

سیالکوٹ میں بااثر افراد کا لوہے کے راڈ سے خواجہ سرا پر تشدد