in

شادی میں والدین کی عدم شرکت لیکن پروپوز کس نے کیا؟حریم شاہ ایک بار پھر بول پڑیں

شادی میں والدین کی عدم شرکت لیکن پروپوز کس نے کیا؟حریم شاہ ایک بار پھر بول پڑیں

شادی میں والدین کی عدم شرکت، لیکن پروپوز کس نے کیا؟حریم شاہ ایک بار پھر بول …

لاہور (ویب ڈیسک)   ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے شادی کیلئے خود پروپوز کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حریم شاہ ان دنوں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کیے گئے شادی کے دعوے کے بعد خبروں میں ہیں۔نجی ٹی وی سے شوہر سے متعلق مختلف شخصیات کا نام جوڑے جانے کے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کی گئی شادی کے اعتراف کے بعد میں نے مداحوں سے کچھ روز تک شوہر کی شناخت مخفی رکھنے کے لیے گزارش کی تھی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے میرا نام مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑ دیا، یہ تمام ویڈیوز خبریں بالکل بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں جو نامناسب ہیں۔ فی الوقت میں نے کسی بھی شخصیت کو اپنا شوہر کہنے کے حوالے سے کوئی نام نہیں لیا، میں نے صرف شوہر کی پارٹی کے حوالے سے اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ اعلانیہ بتاؤں گی کہ شوہر کا نام کیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے بھی بہت کچھ میڈیا پر آچکا ہے لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں نہ میں اس سے پہلے شادی شدہ تھی، میری کوئی اولاد نہیں نہ ہی میری کبھی طلاق ہوئی اور نہ ہی زندگی بھر کوئی بوائے فرینڈ بنایا۔

ترکی کے دورے سے متعلق حریم نے کو بتایا کہ الحمد للہ شوہر کے ساتھ جلد ترکی جارہی ہوں، یہ میرا نجی دورہ ہے چونکہ کئی پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں لہٰذا جلد واپسی ہوگی۔اس دوران ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔ میں تاریخوں کے حوالے سے خاصی کمزور یادداشت کی مالک ہوں، شادی ڈیڑھ ہفتہ قبل جمعرات کے روز ہوئی اور اگلے روز میں نے نماز جمعہ ادا کی۔

عروسی لباس سے متعلق حریم کا کہنا تھا کہ میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں نے شادی کی کوئی تصویر اب تک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، نہ ہی کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے ہے۔شوہر میں پسندیدگی سے متعلق حریم نے کہا کہ میرے شوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل مجھے کوئی خواب نہیں دکھائے، انہوں نے مجھے پہلی شادی، پہلی بیوی اور بچوں سے متعلق سب سچ بتادیا۔ شادی کے لیے شوہر کی جانب سے پروپوز کیا گیا اور جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا اور پھر میں نے کچھ لوگوں سے مشورے کیے اور میرے دل سے آواز آئی’ ہاں‘ جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ شوہر کو تین چار ماہ پہلے سے ہی جانتی ہوں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا بس دو تین مرتبہ ملے دیکھا اور شادی ہوگئی۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عزیربلوچ عدالت میں اپنے اقبالی بیان سے دوبارہ منحرف ہوگیا

عزیربلوچ عدالت میں اپنے اقبالی بیان سے دوبارہ منحرف ہوگیا

گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں

گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں