in

ڈرامہ ’’خانی‘‘ کی مصنفہ اسماء نبیل انتقال کرگئیں

ڈرامہ ’’خانی‘‘ کی مصنفہ اسماء نبیل انتقال کرگئیں

پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر ہونیوالے مشہور ڈرامے ’’خانی‘‘ کی مصنفہ اسماء نبیل انتقال کرگئیں، وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ڈرامہ رائٹر کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ’’انتہائی شکستہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کررہے ہیں کہ ہماری بھابی اسماء نبیل اب ہم میں نہیں رہیں‘‘۔

ان کی نماز جنازہ جمعہ کی دوپہر جامعیہ اسلامیہ کلفٹن میں ادا کی گئی۔

اسماء نبیل کافی عرصہ سے بریسٹ کینسر میں مبتلا تھیں، وہ خود کو ’’واریئر‘‘ کہتی تھیں۔

معروف ڈرامے ’’خانی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکارہ فیروز خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’اسماء کینسر کیخلاف اپنی جنگ ہار گئیں لیکن وہاں ’’اوپر‘‘ یقینی طور پر بہتر جگہ جیت لی‘‘۔

عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسماء نبیل، ایک جنگجو، بہت جلدی چلی گئیں، ہم آپ کے تحریر کردہ غیر معمولی ڈراموں کو کئی بار دیکھ چکے ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے بھی اسماء کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مضبوط دل اور مہربان روح کی مالک تھیں، وہ اپنے اب تک کے تخلیق کردہ کام کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

واسع چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آپ نے ایسوسی ایشن قائم کرکے پاکستان کے مختلف ڈرامہ نگاروں (مجھ سمیت) کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، ہم ہمیشہ آپ کے مقروض رہیں گے۔

معروف اداکارہ منشاء پاشا نے اسماء نبیل کے انتقال کی خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کرنے پر فخر ہے۔

اسماء نبیل شاعرہ اور موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں، ان کے دیگر ڈراموں میں خدا میرا بھی ہے (2016ء) اور دمسہ (2019ء) قابل ذکر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ فہرست جاری

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ فہرست جاری

نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا 

نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا