in

اپنی فیشن ڈیزائنر اہلیہ کے برانڈکی ماڈلنگ لیکن کیا اس کیلئے فواد خان کو معاوضہ ملتا ہے؟ صدف فواد نے واضح کردیا

اپنی فیشن ڈیزائنر اہلیہ کے برانڈکی ماڈلنگ لیکن کیا اس کیلئے فواد خان کو معاوضہ ملتا ہے؟ صدف فواد نے واضح کردیا

اپنی فیشن ڈیزائنر اہلیہ کے برانڈکی ماڈلنگ لیکن کیا اس کیلئے فواد خان کو …

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد فیشن ڈیزائنر ہیں اور ان کے ملبوسات کی ماڈلنگ خود فواد خان بھی کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے صدف فواد سے پوچھ لیا کہ فواد خان ان کے برانڈ کی ماڈلنگ کے عوض ان سے پیسے وصول کرتے ہیں؟ اس پر صدف فواد نے جو جواب دیا، وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ 

بول نیوز کے مطابق اس صارف نے صدف فواد سے پوچھا کہ ”میں آپ سے ایک دلچسپ سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔کیا آپ فواد خان کو اپنے برانڈ کی ماڈلنگ کے عوض پیسے دیتی ہیں؟“ اس پر صدف فواد نے کہا کہ ”ہاں میں انہیں پیسے دیتی ہوں، عزت و احترام کے ساتھ۔“ رپورٹ کے مطابق کام کے حوالے سے بات کی جائے تو فواد خان کے متعلق ایک خبر گردش میں ہے کہ وہ طویل عرصے بعد ایک ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ اس ڈرامے کا نام ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ہے، جس کی کہانی معروف ناول نگار فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان

بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان

GOLD RATE, PAKISTAN

سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا