in

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ فہرست جاری

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ فہرست جاری

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ فہرست جاری

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سالانہ انسٹاگرام ‘رچ لسٹ‘ میں 27 ویں نمبر پر آگئیں۔

سالانہ ہوپر رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 6 کروڑ  پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں۔

اداکارہ  پریانکا چوپڑا ان دو ہندوستانی شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے سالانہ  انسٹاگرام رچ لسٹ میں جگہ بنائی، دوسری شخصیت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جن کا رچ لسٹ میں 19واں نمبر ہے۔

انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ  پریانکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر پروموشنل پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔

یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں مشہور شخصیات ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور دیگر افراد شامل ہوتے ہیں جو انسٹاگرام پوسٹ کے عوض سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

گزشتہ سال پریانکاچوپڑا اس فہرست میں 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر فی تشہیری پوسٹ کے ساتھ 19ویں نمبر پر موجود تھیں اگرچہ اس سال اداکارہ کی فی پوسٹ آمدنی میں تو اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طور پر دیگر شخصیات کی آمدنی پریانکا سے کہیں زیادہ بڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ فہرست میں نیچے چلی گئی ہیں۔

بھارتی کرکٹ  ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس 23ویں نمبر پر موجود تھے جبکہ رواں برس 125ملین فالوورز اور 5 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 10کروڑ پاکستانی روپے)  معاوضہ حاصل کرنے کے ساتھ وہ 19 ویں نمبرپر موجود ہیں۔

اس فہرست میں اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سرفہرست ہیں۔ ان کے 295 ملین فالورز ہیں اور وہ ہر تشہیری انسٹا گرام پوسٹ سے  11 کروڑ  بھارتی روپے (22 کروڑ پاکستانی روپے)  کماتے ہیں۔ اس فہرست میں شامل دیگر افراد میں ڈیوائن جانس، آریانا گرانڈے ، کائلی جینر اور ٹیلر سوئفٹ شامل ہیں۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خانی ڈرامے کی مصنفہ اسماء نبیل کو سپرد خاک کردیا گیا

خانی ڈرامے کی مصنفہ اسماء نبیل کو سپرد خاک کردیا گیا

ڈرامہ ’’خانی‘‘ کی مصنفہ اسماء نبیل انتقال کرگئیں

ڈرامہ ’’خانی‘‘ کی مصنفہ اسماء نبیل انتقال کرگئیں