سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بناڈلا،انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب انعام غنی کے نوٹس کے باوجود اب تک واقعہ میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے۔
خواجہ سرا پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں تین ملزمان کو خوجہ سرا پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اس دوران خواجہ سرا ملزمان سے معافی کی بھیک مانگتا رہا مگر ملزمان پر کوئی اثر نہ ہوا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ سیدانوالی میں کچھ با اثر افراد نے خواجہ سراء پر بدترین تشدد کیا ھے۔
مجبور خواجہ سرا نبی پاک کے واسطے دیتا رھا۔ pic.twitter.com/kHe0AJ5jHF
— بِٹــــــــــــــــــــــــو ???? (@BIT0420) January 28, 2021