in

معروف اداکارہ کوانتہائی مکروہ فعل میں ملوث ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی 

معروف اداکارہ کوانتہائی مکروہ فعل میں ملوث ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی 

معروف اداکارہ کوانتہائی مکروہ فعل میں ملوث ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف ٹی وی سیریز ’سمال وائل‘ میں سپرمین کی دوست کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایلیسن میک کو دو خواتین کو بلیک میل کرکے انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنے کے جرم میں 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حالیہ عرصے میں جنسی سمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کا انکشاف ہوا تھا اور اس کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد اداکارہ کے بھی اس گینگ کے ساتھ ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تھے جس پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

امریکی اداکارہ نے اپریل 2019 میں بروکلین کی وفاقی عدالت میں خود پر عائد الزام کو قبول کر تے ہوئے اعتراف کر لیا تھا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کو ایک بہترین ادارے میں کام کرنے کا جھانسہ دے کر لاتی اور پھر انہیں یرغمال بنا کر بھوکا پیاسا رکھتی اور جسم فروشی پر مجبور کرتی تھی۔ 38سالہ ایلیسن میک نے عدالت میں اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے صدمہ ہے کہ میں اس مکروہ اور غیرانسانی دھندے میں ملوث رہی۔“

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

 پانچویں گریڈ میں ہی ایک لڑکی پسند آ گئی تھی اور ۔ ۔ ۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی پہلی محبت کے بارے بتادیا

 پانچویں گریڈ میں ہی ایک لڑکی پسند آ گئی تھی اور ۔ ۔ ۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی پہلی محبت کے بارے بتادیا