in

صرف لڑکے کیوں؟ لڑکیوں کو بھی پروپوز کرنا چاہیےمعروف اداکارہ نے نوجوانوں کے دل جیت لیے

صرف لڑکے کیوں؟ لڑکیوں کو بھی پروپوز کرنا چاہیےمعروف اداکارہ نے نوجوانوں کے دل جیت لیے

صرف لڑکے کیوں؟ لڑکیوں کو بھی پروپوز کرنا چاہیے،معروف اداکارہ نے نوجوانوں کے …

سورس:   Instagram/sarwatg

  

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ لڑکا ہی پروپوز کرے گا، لڑکا ہی سوال کرے گا اور لڑکا ہی کھانے پر لے جائے گا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے لڑکیوں کو بھی کرنا چاہیے۔ 

 ایک ویب شو میں کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم ایک دوسرے سے ملے اور شادی کا فیصلہ کیا تو ارادہ کیا کہ شادی کے بعد ہمیں ایک ساتھ ہی نہیں، انفرادی طور پر بھی آگے بڑھنا ہے جس کے لیے ہمیں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک دوسرے کو قبول کرنا ضروری ہے۔ 

ثروت گیلانی نے بتایا کہ شادی کی شروعات میں مجھے اپنے بڑوں سے شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کافی رہنمائی ملی، ان میں سے ایک یہ کہ دن بھر میں ایک بار آپ نے اپنے شوہر کے ساتھ کھانا ضرور کھانا ہے، پھر چاہے وہ ناشتہ ہو، شام کی چائے ہو یا رات کا کھانا،دوست کی والدہ نے سمجھایا تھا کہ وہ ایک کام روزانہ ایسا ضرور کریں کہ جس سے شوہر اور ان کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حرا مانی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

حرا مانی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

اداکارہ نتاشا علی کی شادی دولہا کون ہے؟ کئی ماہ بعد تصاویر وائرل

اداکارہ نتاشا علی کی شادی دولہا کون ہے؟ کئی ماہ بعد تصاویر وائرل