نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے فلموں میں کام کا معاوضہ بڑھانے کا اعلان کیا اب وہ ایک فلم کے عوض 50 کروڑ روپے لیا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ ایک اور فلم کرنے جارہے ہیں ،رنویر سنگھ کی نئی فلم کامیڈی ہوگی جس کا نام ’سرکس‘ ہے، فلم میں رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکولین فرنینڈز، پوجا ہیج اور ورن شرما شامل ہیں۔
رنویر سنگھ نے فلموں میں کام کرنے کے لیے معاوضہ بڑھادیا ہے اور اب وہ روہت شیٹھی کی نئی کامیڈی فلم ’سرکس‘ میں کام کے لیے 50 کروڑ روپے لیں گے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ آئندہ آنے والے دنوں میں وہ معاوضہ میں مزید اضافہ کریں گے۔