نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹ فلکس پر کرسمس پر ریلیز ہونے والے ڈرامے ’بریجرٹن‘ (Bridgerton)نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اب تک اس ڈرامے کو 8کروڑ 20لاکھ گھرانوں میں دیکھا جا چکا ہے، جس سے یہ نیٹ فلکس کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے۔ اس ڈرامے کو امریکہ، فرانس اور برطانیہ سمیت 83ممالک میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ’دی واچر‘ تھا جسے ریلیز کے بعد پہلے 28دن میں 7کروڑ 60لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔ ’بریجرٹن‘ نے بہت آسانی کے ساتھ دی واچر کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جسے پہلے 28دنوں میں 8کروڑ 20لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق بریجرٹن جاپان کے علاوہ ہر ملک میں ٹاپ 10میں شامل ہو چکا ہے۔