in

’میں پاکستان کی اس جگہ کو دیکھنا چاہتا ہوں‘ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دلی خواہش ظاہر کردی

’میں پاکستان کی اس جگہ کو دیکھنا چاہتا ہوں‘ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دلی خواہش ظاہر کردی

’میں پاکستان کی اس جگہ کو دیکھنا چاہتا ہوں‘ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دلی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کرتار پور صاحب دیکھنا چاہتے ہیں۔

کپل شرما نے بھارتی وقت کے مطابق شام چار بجے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ ابھی انہوں نے مداحوں سے گفتگو شروع ہی کی تھی کہ یکدم غائب ہوگئے۔

کچھ دیر بعد کپل شرما واپس ٹوئٹر پر آئے اور بتایا کہ ان کی بیٹی جاگ گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ٹوئٹر سے ہٹنا پڑا۔

بعد میں انہوں نے اپنی بیٹی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چلنا سیکھ رہی ہے۔

کپل شرما سے ایک پاکستانی مداح نے سوال پوچھا کہ وہ پاکستان کب آئیں گے؟ اس پر کپل شرما نے کہا کہ وہ کرتار پور صاحب جانا چاہتے ہیں، لیکن دیکھتے ہیں کہ انہیں یہ  موقع کب ملے گا۔

کپل شرما کی مداحوں سے گفتگو کا یہ سلسلہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ملکوں میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چین سےہفتےکوکرونا ویکسین پاکستان آمد کا امکان

چین سےہفتےکوکرونا ویکسین پاکستان آمد کا امکان

Earthquake

سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ