in

ابرارالحق کا نیا گانا”سُن لےتو”وزیراعظم کےنام

ابرارالحق کا نیا گانا”سُن لےتو”وزیراعظم کےنام

چیئرمین ہلال احمر پاکستان اورپی ٹی آئی سے گہری وابستگی رکھنے والے معروف گلوکارابرارالحق نے اپنا نیا گانا ” سن لے تو” وزیراعظم عمران خان کے نام کیا ہے۔

گانے میں عمران خان کی شخصیت اجاگر کرتے ہوئے حکمران جماعت کی جانب سے شروع کیے جانے والے عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کواجاگرکیا گیا ہے۔

گانا 3 روز قبل یوٹیوب پرریلیز کیا گیا تھا۔

ابرارالحق نے انسٹا گرام پوسٹ میں گانے کی جھلک شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اس گانے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

سن لے تو کا بنیادی خیال اور ڈائریکشن بیرسٹرعلی مہدی کی ہیں، گانے کے ڈائریکٹرعبدالوہاب ہیں جبکہ موسیقی ابوبکرجاوید نے ترتیب دی ہے اور بول مبشر حسن نے لکھے ہیں۔

گانے کی ویڈیو 3 منٹ 7 سیکنڈز پرمشتمل ہے جس میں احساس پروگرام، پناہ گاہ کا دورہ، مختلف بین القوامی سربراہوں سے ملاقات، جلسہ گاہ، روضہ رسول پرحاضری ، کووڈ سے متعلق اقدامات سمیت دیگرمختلف کلپس شامل کیے گئے ہیں۔

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم، کامیاب جوان پروگرام، تربیلا ڈیم اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ سے متعلق کلپس اور تینوں مسلح افواج کی سرگرمیاں بھی ویڈیو کا حصہ ہیں۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغان طالبان کا کرونا ویکسین کی حمایت کا اعلان

افغان طالبان کا کرونا ویکسین کی حمایت کا اعلان

ابرار الحق نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی بارے گانا بنا دیا

ابرار الحق نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی بارے گانا بنا دیا