in

شلپاشیٹی اور راج کندرا کا”پنجابی ٹائی ٹینک”ثبوت کے ساتھ

شلپاشیٹی اور راج کندرا کا”پنجابی ٹائی ٹینک”ثبوت کے ساتھ

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اورراج کندرا کی جوڑی مداحوں کو محظوظ کرنے کے حوالے سے کبھی مایوس نہی کرتی۔ اس باردونوں نے فلم ” ٹائی ٹینک ” کے روز اورجیک کی یادیں تازہ کی ہیں۔

ہالی وڈ کی اس بلاک بسٹرفلم میں ہیرو ہیروئن کا کردار ادا کرنے والے کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈوڈی کیپریو کا جہاز کےعرشے والا پوز کسے یاد نہیں ، شلپا اور راج کندرا فلم اسی منظر کا پنجابی ورژن پیش کررہے پیں۔

راج کندرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا ” ٹائی ٹینک کا کریزی پنجابی جوڑا واپس آگیا ہے”۔

شلپا اورراج کندرا نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے روز اورجیک جیسا دکھنے میں تو کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔ ساتھ ہی پس منظرمیں استعمال کیے جانے والے گانے کو بھی ٹائی ٹینک کے ہیروہیروئن کے پنجابی ہونے کا دلچسپ ثبوت بنا ڈالا۔

فلم دیکھنے والوں کو یاد ہوگا کہ روز نے اپنے منگیترکا دیا گیا ہیرا سمندرمیں پھینک دیا تھا ۔ دلجیت ڈوسانجھ کا پنجابی گانا ” ڈالراں دے نال تولدا” کا استعمال کرنے والے راج کندرا نے اسی حوالے سے لکھا ” ثبوت کہ وہ پنجابی تھے، اس نے ہیرا سمندرمیں پھینک دیاتھا ۔۔ جٹ دا پیارگوریے ”۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا کے فالوورز نے ویڈیو کو بیحد پسند کرتے ہوئے اسے پنجابیوں والا ٹائی ٹینک قرار دیا۔

راج کندرا کے انسٹا اکاونٹ کا جائزہ لیں تو یہ پہلا موقع نہیں جب وہ اور شلپا کچھ دلچسپ کرتے نظر آئے ہوں۔ دونوں اکثر ہالی وڈ کی معروف فلموں کے کرداروں کی نقالی سمیت پنجابی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی شیئرکرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے مئی 2019 میں ‘ دی شلپا شیٹی ‘ کے نام سے ایپ لانچ کی تھی جس میں ان خواتین کیلئے ایکسرسائز اویوگا کے طریقے بتائے گئے ہیں جو کسی ٹرینر کی خدمات حاصل نہیں کرسکتیں یا روز مرہ روٹین میں ان کے لیے جم جانا ممکن نہیں ہوتا۔

کون سا نشہ کیا ہے؟ بھارتی شلپاشیٹی اور تاپسی پنو پربرس پڑے

ایپ میں یوگا کی عام مشقیں، فنکشنل ٹریننگ، حاملہ یا ماہواری کے مسائل سے دو چار خواتین کے لیے خصوصی مشقوں کے علاوہ پروگرام کیلئے علیحدہ سے ڈائٹ چارٹ بھی دیا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ طرز زندگی کو بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلورملز ايسوسی ايشن کی ہڑتال، آٹےکی قیمتوں اضافہ

فلورملز ايسوسی ايشن کی ہڑتال، آٹےکی قیمتوں اضافہ

پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہےناصر شاہ کا حکومت پر الزام

پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہےناصر شاہ کا حکومت پر الزام