in

تصویر میں موجود یہ بچی دراصل کونسی مشہور پاکستانی خاتون ہیں؟

تصویر میں موجود یہ بچی دراصل کونسی مشہور پاکستانی خاتون ہیں؟

تصویر میں موجود یہ بچی دراصل کونسی مشہور پاکستانی خاتون ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے بچپن کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے معنی خیز پیغامات کے ذریعے صارفین کی خوب تعریفیں بھی سمیٹتی ہیں۔

اب گزشتہ دنوں نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف سٹوریز شیئر کیں۔نور بخاری نے ان میں سے ایک سٹوری میں اپنے بچپن کی نایاب تصویر بھی شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں نور بخاری کو ایک کمسن بچی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے یعنی وہ بہت چھوٹی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ان کی نانی اور والدہ بھی موجود ہیں۔

نور بخاری نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں کہا کہ ’اس تصویر میں میرے ساتھ میری والدہ اور نانی ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن دو سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی جبکہ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی۔

اس وقت نور بخاری کی دو بیٹیاں ہیں جن کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملتان:جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی

ملتان:جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی

افغان طالبان کا کرونا ویکسین کی حمایت کا اعلان

افغان طالبان کا کرونا ویکسین کی حمایت کا اعلان