in

نتاشاعلی نے شادی کے5 ماہ بعدتصاویرشیئرکردیں

نتاشاعلی نے شادی کے5 ماہ بعدتصاویرشیئرکردیں

کرونا وائرس کے باعث لگائے جانے والےلاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے شادی کرنے والی اداکارہ نتاشا علی نے شادی کے تقریبا5 ماہ بعد اپنے مداحوں کیلئے تصاور شیئرکردی ہیں۔

گزشتہ سال جہاں بہت سے شوبزستاروں نے اپنی زندگی کے نئے سفرکاآغاز کیا وہیں ایک اداکارہ ایسی بھی تھیں جن کے مداح اس بات سے یکسر لاعلم رہے۔

اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کچھ عرصہ قبل نادیہ خان کی میزبانی میں پی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا تھا کہ میرا نکاح 14 اگست 2020 کوہواتھا، تاہم انہوں نے تاحال اپنی شادی کی تصاویرپبلک نہیں کی تھیں۔

انسٹا پوسٹ اور اسٹوریزمیں نتاشا نے دلکش تصاویر شیئرکی جس میں وہ سرخ عروسی لہنگے میں ملبوس ہیں۔

نتاشا کے شوہرشاہ زیب ہے کا تعلق خیر پورسے ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ سول انجینئرہیں۔

 

اداکارہ نے مارننگ شو میں بتایا تھا کہ میری شادی ان دنوں میں ہوئی جب لاک ڈاون کے باعث بہت سختی تھی ، دوسرا میری شادی کے چند روزبعد دن بعد محرم الحرام کا آغاز ہورہا تھا اورمیرا تعلق سید فیملی سے ہے جہاں محرم کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور سوا 2 ماہ تک خوشی نہیں مناتے تو ہم دونوں کی فیملی نے فیصلہ کیا کہ شادی کردیتے ہیں ، اس کے بعد فنکشن رکھ لیں گے۔ شروع کے ایک ڈیڑھ ماہ بہت ایکسائٹڈ تھی کہ جیسے ہی سوگ کا ٹائم ختم ہوگا فنکشن رکھیں گے لیکن جب وقت آیا تو مجھے لگا کہ اب تو شادی پرانی ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ زیب کی پوسٹنگ اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے وہیں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہماری پہلی ملاقات دوستوں کے توسط سے ہوئی تھی ، چار یا پانچ ماہ بعد انہوں نے مجھے پروپوزکرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے اچھی لگتی ہو، تم نے شادی کرنی ہی ہے تو سوچ لو۔ میرےگھر والے بھی مجھ پر پچھلے ایک سال سے شادی کیلئے دباو ڈال رہے تھے تو میں نے سوچا ٹھیک ہے، اسطرح سب کچھ ایک ہفتے میں طے پاگی

اداکارہ کا آن ائرڈرامہ سیریل “مُشک” ہے جس میں انہوں نے احسن طالش کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں پاکستان کے بہت سے شوبزستارے شادی کے بندھن میں بندھے جن میں آغاعلی اور حنا الطاف، دانیال راحیل اور فریال محمود، فلک شبیراورسارہ خان، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد، رباب ہاشم اور دیگر شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خضدار میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

خضدار میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

ملتان:جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی

ملتان:جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی