in

فیروزخان کی جوس فروش ایروناٹیکل انجینئر سے ملاقات

فیروزخان کی جوس فروش ایروناٹیکل انجینئر سے ملاقات

اداکارفیروزخان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جوس فروش ایروناٹیکل انجینئرعبدالمالک سے ملاقات کی ہے۔

انسٹاگرام پر فیروز نے عبدالمالک کے ہمراہ لی گئی خوشگوار موڈ میں لی گئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” میں نے چین میں ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے انجینئر سے ملاقات کی جو اب جوس فروخت کرتا ہے ”۔

عبدالمالک کی کرشماتی شخصیت اور پُرامید مسکراہٹ کو سراہنے والے فیروز خان نے ایسے افراد کو اپنا پسندیدہ ترین قراردیا۔

فیروز خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والےعبدالمالک سمیت اور ان جیسے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ” جیت، خواب، روشنی یہ سب آپ کے منتظر ہیں، انہیں حاصل کریں ”۔

اس سے قبل اداکار نے انجینئرکی کہانی سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ان کیلئے ملازمت کی پیشکش بھی کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Steel Mills

اسٹیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی