in

زید علی ٹی اور یمنیٰ نے خوشخبری سُنادی

زید علی ٹی اور یمنیٰ نے خوشخبری سُنادی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ نے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ ان کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

پُرمزاح ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والے زید نے انسٹاگرام اور ٹوئٹرپراپنی اور یمنیٰ کی ایک دلکش تصویر شیئرکی جس کے پس منظر میں فیروزی و گلابی رنگوں سمیت دیگر غبارے سجے ہیں۔

زید نے کیپشن میں لکھا ” اللہ کے کرم سے ہم والدین کے رتبے پرفائزہونے والے ہیں، آج میری زندگی کا پُرمسرت ترین دن ہے”۔

زید کی اس پوسٹ پرمعروف شخصیات سمیت مداحوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا، معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے تو منفردودلچسپ فرمائش کرتے ہوئےلکھا ” اگر لڑکا ہوا تو مجھ سے اپنے پیار کے اظہار کیلئے اس کا نام شاہ ویر رکھیے گا، اوکے تھینکس”۔

یمنیٰ نے بھی مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پریہ خوشخبری شیئرکی۔

زید کی بہن آمنہ طاہرنے بھی اپنی ایکسائٹمنٹ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے ہونے والے بچے کو بگاڑنے کیلئے مزید انتظار نہیں ہورہا جس کے جواب میں زید نے جواب دیا کہ وہ ایک حیرت انگیز پھپھو ثابت ہوں گی۔

زیداوریمنیٰ کی شادی اگست 2017 میں ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ عمر میں زید سے 5 سال بڑی ہیں۔ شادی کی تصاویرشیئرکرنے کے بعد بیشترصارفین نے زید کیلئے پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے یمنیٰ کو ان کی سانولی رنگت کی بناء پر تنقید کانشانہ بنایا تھا تاہم بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے تنقید کرنے والوں کویہ بتایا کہ آپ غلط ہیں۔

شادی کی تیسری سالگرہ پرزید علی ٹی کا شکوہ

بعد ازاں ایک وی لاگ میں زید نے نئی نویلی دلہن کا تعارف کراتے ہوئے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیے تھے۔ زید اور ان کی اہلیہ کے پُرمزاح اندازسے ان کے مداح بھی خاصے محضوظ ہو ئے تھے۔

کینیڈا میں مقیم زیدعلی اوران کے اہل خانہ کا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا ہے، ان کے مداح وی لاگز کو بہت ہسند کرتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ زید کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Accident

شجاع آبادمیں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق

منیب بٹ نے والدین کو شادی کی 30 ویں سالگرہ پر سرپرائز دیدیا

منیب بٹ نے والدین کو شادی کی 30 ویں سالگرہ پر سرپرائز دیدیا