in

سونیاحسین نے متھیراکیلئے اپنےنامناسب الفاظ کی وضاحت دے دی

سونیاحسین نے متھیراکیلئے اپنےنامناسب الفاظ کی وضاحت دے دی

اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں خود کو مخنث کہنے کا شکوہ کرنے والی متھیرا کو ٹیلیفون کال کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے کہ تمام غلط فہمیاں دورہوگئیں۔

متھیرا کی جانب سےچند سال قبل اپنے لیے نامناسب زبان استعمال کرنے کے شکوے پرسونیا نے اس واقعے کا حوالہ دیے بغیر واضح کیا بات چیت نہ ہونے سے معاملات پیچیدہ ہوئے۔

اس سارے معاملے کا آغازحال ہی میں سونیا کی ایک پوسٹ سے ہوا تھا جس میں اداکارہ نے ‘فادرز ڈے ‘ پر والد کو کی جانے والی کال کی آڈیو شیئرکرتے ہوئے انسٹاپوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے 26 سال بعد والد سے دل کی بات کہی۔

متھیرا نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ اپنے والدین سے بات کریں لیکن کال ریکارڈ کرنانہ بھولیں۔ اداکارہ نے ‘سوری ‘ کہتے ہوئے سونیا کو یاد دلایا کہ کس طرح ایپا ایوارڈز لندن کے دوران انہوں نے متھیرا کیلئے ‘شی میل ‘ کالفظ استعمال کرتے ہوئے نامناسب زبان استعمال کی تھی۔

سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد سونیا نے حالیہ انسٹا اسٹوری میں بتایا ” ابھی کال پرمتھیرا سےبات ہوئی اورمجھے خوشی ہے کہ ان کی تمام غلط فہمیاں دورہوگئی ہیں ”۔

متھیرا کو اپنی بہنوں جیسی کہتے ہوئےسونیا نے لکھا ” ڈپریشن ایک حقیقی مسئلہ ہے جس سے نمٹنا بہت مشکل ہے، یہ سننا کہ متھیرا نے اس مسئلے کا اکیلے سامنا کیا واقعتا دل توڑنے والا تھا۔ اگرآپ کو یا کسی کو بھی بات کرنے کی ضرورت ہوتو میں صرف ایک کال کی دوری پرہوں کیونکہ بات چیت نہ کرنا صرف منفی باتوں کی جانب لیکر جاتا ہے۔برائے مہربانی کوئی بھی چیز اپنے دل میں نہ رکھیں کیونکہ ایسا کرنا صحت مند دماغ کی کنجی ہے”۔

اداکارہ نے متھیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ تم میرے لیے بہنوں کی طرح ہو جس کیلئے میں ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کروں گی ”۔ یہی نہیں سونیا نے تبصرے کرنے والوں کو پیشگی خبردار کیا کہ پورے معاملے کو سمجھے اور دوسری جانب کا موقف سنے بغیر بغیرکسی انگلی نہ اٹھائیں۔

متھیرا نے سونیا کی اس پوسٹ کو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ہاں ہم ہمیشہ کیلئے بہنیں ہیں ، میں دکھی تھی لیکن سب کہنے کے بعد بہترمحسوس کررہی ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گوادر:میرین ڈرائیو پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

گوادر:میرین ڈرائیو پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

 راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوگا غلام سرور خان کا دعویٰ

 راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوگا غلام سرور خان کا دعویٰ