in

جب جونی لیورنے سیمی راحیل کو ویڈیوکال کی

جب جونی لیورنے سیمی راحیل کو ویڈیوکال کی

پُرمزاح کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے معروف بھارتی اداکار جونی لیورنے پاکستان کی سینیئر آرٹسٹ سیمی راحیل کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

جونی لیور نےسیمی راحیل کو ویڈیو کال کرکے بتایا کہ وہ ان کے کام کو بیحد پسند کرتے ہیں۔

سیمی نےانسٹاگرام پرویڈیو چیٹ کے دوران لیا جانے والا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ” جب بھارتی فلموں کا لیجنڈ آپ کو یہ بتانے کیلئے کال کرے کہ انہیں آپ کا ادا کیا جانے والا کردار بیحد پسند آیا تو یہ ایک شاندار لمحہ ہوتا ہے”۔

جونی لیور کو بہترین اداکار قراردینے والی سیمی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےبتایا کہ میں خود جونی لیور کی مداح ہوں ور ان کی جانب سے میرے کام کیلئے پسندیدگی کا اظہاربہت بڑی بات ہے۔

سیمی کی پوسٹ پران کے فالوورز سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی تعریفی تبصرے کیے۔

معروف یوٹیوبررحیم پردیسی نے انہیں حیرت انگیز اداکارہ قرار دیا جبکہ سابق بھارتی اداکارہ اور فلمساز مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے لکھا ” جب 2 حیرت انگیزٹیلنٹ اور دل رابطہ کریں تو ہرطرف خوشی کا عالم ہوتا ہے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ججوں اوربیوروکریسی کے ٹیکس کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا،شاہدخاقان

ججوں اوربیوروکریسی کے ٹیکس کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا،شاہدخاقان

قیدیوں کاتبادلہ،پاکستان اورسعودی عرب کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے

قیدیوں کاتبادلہ،پاکستان اورسعودی عرب کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے