in

معروف برطانوی ٹی وی میزبان نے اپنے ہنی مون کا تجربہ شیئرکردیا

معروف برطانوی ٹی وی میزبان نے اپنے ہنی مون کا تجربہ شیئرکردیا

معروف برطانوی ٹی وی میزبان نے اپنے ہنی مون کا تجربہ شیئرکردیا

سورس:   Instagram/tvnaga

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی معروف ٹی وی میزبان ناگا منچیٹی نے 2007ءمیں جیمز ہیگر کے ساتھ شادی کی تھی۔تاہم اب ناگا نے جیمز کے ساتھ گزارے کے ہنی مون کے دنوں کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر جیمز بھی پریشان رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایک انٹرویو دیتے ہوئے ناگا منچیٹی نے کہا ہے کہ جیمز کے ساتھ ہنی مون کے دن میری زندگی کی سب سے زیادہ اکتا دینے والی چھٹیاں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ناگا منچیٹی اور جیمز ہنی مون پر ماریشس گئے تھے۔ اگرچہ دونوں کا ازدواجی تعلق بہت خوشگوار ہے اور وہ ایک دوسرے سے بہت محبت بھی کرتے ہیں چنانچہ ہنی مون کے متعلق ناگا کی اس بات نے ان کے مداحوں پر کو حیران کر دیا۔ تاہم ہنی مون پر بوریت کی وضاحت کرتے ہوئے ناگا نے بتایا کہ ”ہنی مون پر دوسرے دن ہی میر اایکسیڈنٹ ہو گیا تھا اور میں اپنی ایک ٹانگ زخمی کروا بیٹھی تھی۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس کے متعلق کسی کو نہیں بتاﺅں گی۔ زخم کافی گہرا تھا، جسے دو ٹانکے لگا کر بند کرنا پڑا۔ اس کے بعد باقی دن میں نے ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر گزارے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا