in

زید علی اوریمنیٰ نےہونے والےبچےکی جنس بتادی

زید علی اوریمنیٰ نےہونے والےبچےکی جنس بتادی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی اوراہلیہ یمنیٰ نے فالوورز کو ہونے والے بچے کی جنس کے بارے میں بتایا ہے۔

تقریبا 5 ماہ قبل والدین کے رتبے پرفائز ہونے سے متعلق خوشخبری شیئر کرنے والی اس جوڑی نے یو ٹیوب چینل پر دلچسپ ولاگ اپ لوڈ کیا۔

ولاگ میں زید اور یمنیٰ کی فیملیز ایک چھوٹی سی پارٹی میں شریک ہیں ، ٹیم گرل اور ٹیم بوائز میں شامل سبھی افراد اپنا اپنا اندازہ ظاہر کرتے ہیں کہ یمنیٰ کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی یا بیٹی کی۔

اس تجسس کا خاتمہ بالآخرزید اور یمنیٰ کی جانب سے ایک غبارہ پھاڑنے پرہوتا ہے جس میں سے نیلے رنگ کی کاغذی پٹیاں نکلتی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ یہ معروف جوڑی بیٹے کو خوش آمدید کہے گی۔

یوٹیوب پراس ولاگ کو چند ہی گھنٹوں میں  11 لاکھ سے زائدافراد دیکھ چکے ہیں۔

زید کی بہن آمنہ نے بھی انسٹاپوسٹ میں اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فیملی میں نئے اضافے سے متعلق بہت پرجوش ہیں۔

کینیڈا میں مقیم زیدعلی اوران کے اہل خانہ کا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا ہے، ان کے مداح وی لاگز کو بہت ہسند کرتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ زید کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پربھی ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

زیداوریمنیٰ کی شادی اگست 2017 میں ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ عمر میں زید سے 5 سال بڑی ہیں۔ شادی کی تصاویرشیئرکرنے کے بعد بیشترصارفین نے زید کیلئے پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے یمنیٰ کو ان کی سانولی رنگت کی بناء پر تنقید کانشانہ بنایا تھا تاہم بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے تنقید کرنے والوں کویہ بتایا کہ آپ غلط ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا اداکارہ پونم پانڈے حاملہ ہو گئی ہیں؟ آخر کار خاموشی توڑ دی واضح اعلان کر دیا

کیا اداکارہ پونم پانڈے حاملہ ہو گئی ہیں؟ آخر کار خاموشی توڑ دی واضح اعلان کر دیا

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق